کوئٹہ : وی بی ایم پی کا کیمپ جاری ،عید پر احتجاجی مظاہرے کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں آج بروز پیر 6176ویں روز میں داخل ہوگیا۔

دوسری جانب وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنے عید کے روزایک پرامن احتجاجی مظاہرے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

نیاز محمد نے اپنے ویڈیو اعلان میں کہا ہے کہ ہر عید کی طرح اس عید پر بھی جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 3 بجے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس احتجاج میں اپنی شرکت کو یقینی بنا کر لاپتہ افراد کے اہلِ خانہ کی آواز بنیں اور انسانی حقوق کے لیے جاری اس پرامن جدوجہد کا ساتھ دیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article