ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ٹریکٹر تباہ، ڈرائیور زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکے کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی تباہ جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی پولیس تھانے کی حدود لنجو صفاری شاخ نمبر ون کے ایریا میں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر ٹریکٹر ٹرالی چڑھنے سے زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی مکمل طور پر تباہ جبکہ ڈرائیور وزیر خان ولدخالقو چاکرانی بگٹی شدید زخمی ہوگیا جن کو فوری طور پر انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ۔

Share This Article