بارکھان: سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد، شناخت کا عمل جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بارکھان کے علاقے سراتی سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں راڑہ شم کے بنیادی مرکزِ صحت (بی ایچ یو) منتقل کردیا گیا ہے، جہاں حکام کی جانب سے لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، بعض لاشوں کے پاس سے شناختی کارڈ بھی ملے ہیں اور ان افراد کا تعلق ضلع کوہلو سے بتایا جا رہا ہے، تاہم ان کی شناخت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

حکام کے مطابق دیگر لاشوں کی شناخت اور ناموں کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article