قلات: چھپر سے تشدد زدہ اور بوسیدہ لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے قلات کے چھپر کے علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ اور بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے، جسے پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاش کئی روز پرانی ہونے کے باعث بوسیدہ ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے تاحال اس کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article