بلوچستان کے ضلع دُکی سے اغوا کیے گئے 11 مزدور بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع دُکی سے اغوا کیے گئے 11 مزدور بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔

کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے میڈیا شاہد رند نے جمعے کو ایک پریس کانفرنس میں مزدوروں کی بازیابی کی تصدیق کی۔ تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ مغویوں کی بازیابی کن حالات میں ممکن ہوئی۔

یاد رہے کہ 25 ستمبر کو دُکی کے علاقے پلری میں سڑک تعمیر کرنے والی ایک کمپنی کے کیمپ پر 30 سے زائد مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔

سرکاری حکام کے مطابق حملے میں کمپنی کا ایک نجی سکیورٹی گارڈ ہلاک جبکہ ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آوروں نے کمپنی کی چار گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے علاوہ 12 مزدوروں کو اغوا کر لیا تھا، جن میں سے 10 کا تعلق پنجاب سے تھا۔

پانچ روز قبل اغوا کیے گئے مزدوروں میں سے ایک کو، جس کا تعلق پنجاب سے تھا، اغوا کاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article