بلوچستان کے ضلع کے علاقے اورناچ میں مبینہ طور پر معمولی رقم کے لین دین پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت خدا بخش ولد سفر خان اور اشفاق ولد خدا بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمیوں میں فدا حسین ولد خدا بخش اور ظریف ولد یار محمد شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان رقم کے لین دین پر تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے فائرنگ میں بدل گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔