بولان میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

یونائٹیڈ بلوچ آرمی( یو بی اے) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں بولان میں پاکستانی فورسز کی گاڑی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے آج صبح تقریباً 7:30 بجے کے قریب بولان کے علاقے کڑتگ سیاہ پشت کے مقام پر قابض پاکستانی آرمی کے تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے میں موجود ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ گشت پر مامور تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں 1 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رہیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article