اقوام متحدہ کے سیکر ٹری جنرل ہمارے وطن پر قابض ریاست کا دورہ کر رہے ہیں ، ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند اور بی ایل ایف کے رہنماڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیوگیوتیریس کو دورہ پاکستان کے حوالے سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ

”جناب سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ، آنتونیوگیوتیریس، آپ اس ریاست کا دورہ کر رہے ہیں جس نے ہمارے وطن پر قبضہ کر رکھا ہے، ہمیں قتل کرتا ہے، چالیس ہزار سے زائد افراد اب بھی اس کی اذیت گاہوں میں موجود ہیں۔ اپنے دورے کے دوران، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بلوچ عالمی اصولوں کے مطابق اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کی اقوام متحدہ کے چارٹر نے توثیق کی ہے۔“

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1228411675583270912?s=20

واضع رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس افغان مہاجرین کے پاکستان میں 40 برس مکمل ہونے سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے 16فروری سے 19 فروری تک پاکستان کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment