ن لیگ وپیپلز پارٹی کا حکومت کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانیکا اعلان

0
272

پاکستان کے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت کا ملک پر مزید حکمرانی کا کوئی جواز نہیں ہے، جلد ہی پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق یہ اعلان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماو¿ں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے واک آو¿ٹ کرنے کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے دعوی کیا کہ اپوزیشن متحد ہے اور عاشورہ کے بعد حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کثیر الجماعتی کانفرنس (ایم پی سی) کے لیے تاریخ اور مقام پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کو ‘جھوٹ کا پلندرہ’ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور کہا کہ انہوں نے اس طرح بات کی جیسے حکومت نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ اصل میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔

یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے پی ٹی آئی رہنماو¿ں پر مہنگائی، ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ مکانات سے متعلق ان کے دعووں اور وعدوں پر تنقید کی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ‘شاید یہ اس دنیا کی بدترین حکومت ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام اور خاص طور پر نوجوانوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مثبت بات یہ ہے کہ یہ حقائق اب لوگوں کو معلوم ہوچکے ہیں اور حکومت کی کارکردگی پر مایوسی سوشل میڈ، بازاروں اور سڑکوں پر دکھائی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی ملک نے حکومت سے جان چھڑا لی، ملک کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی اتنا ہی بہتر ہوگا۔

انہوں نے دیر رات مشترکہ اجلاس بلانے کے جواز پر بھی سوال اٹھایا اور جاننے کی کوشش کی کہ اتنی بھی ایمرجنسی کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت معیشت کے خاتمے کا جشن منا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور الجھی ہوی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے دعوو¿ں کے برعکس بدعنوانی عروج پر ہے اور انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ شوگر اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کو ملک سے فرار ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here