پاکستان کے فوجی حکام نے بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کرگاپ میں ایک مسلح حملے میں 6 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سرمچاروں کی جانب سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے میں پاکستان آرمی کے پانچ اہلکار اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
بی ایل ایف نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) سے تعلق رکھتے تھے اور تین سویلین گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے، جنہیں سڑک کی ناکہ بندی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے ان واقعات کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشنز تیز کر دیے ہیں، جبکہ صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں نے اپنی کارروائیوں میں شدت لائی ہے جس سے سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے۔