قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔

لیویز کے مطابق پیر کو قلعہ عبداللہ کے علاقے نورک سلیمان خیل لوئی کلی میں گھر پرآسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں بشیر احمد اور زبیر احمد نامی دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ محمد شفیع جھلس کرزخمی ہوگیا ۔

لیویز نے نعشوں اورزخمی کو فوری طور پرہسپتال منتقل کردیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔

Share This Article