سرگرم و متحرک آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف ) نے زیر حراست ڈی ایس پی انور محمد حسنی کو3گن مینوں سمیت رہا کردیاہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق سندھ بھرام کے رہائشی ڈی ایس پی انور محمد حسنی، جنہیں گزشتہ ماہ خضدار کے علاقے کرخ میں بی ایل ایف کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا، بازیاب ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق وہ اپنے تین گن مینوں سمیت بحفاظت رہا کر دیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بازیابی کے بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی طبی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ ڈی ایس پی انور محمد حسنی کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب علاقے میں بی ایل ایف کی جانب سے کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب ان کی بحفاظت واپسی پر اہل خانہ اور متعلقہ حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔