امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ’48 گھنٹے‘ ہیں کسی معاہدے پر پہنچنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ورنہ ’ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔‘
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ’یاد رکھیں وہ وقت کہ جب میں نے ایران کو دس دن دیے تھے کہ یا تو معاہدہ کریں یا آبنائے ہرمز کھول دیں۔ اب وقت ختم ہو رہا ہے۔‘
’48 گھنٹے باقی ہیں، اس کے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔‘
27 مارچ کو ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایرانی توانائی تنصیبات پر کسی بھی ممکنہ حملے کو دس دن کے لیے روک رہے ہیں۔
اس سے چند لمحے قبل ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ میں جس میں وہ امریکی معیشت پر محصولات کے اثرات کا ذکر کر رہے تھے، انھوں نے اختتام پر لکھا کہ ’اس سب کے ساتھ ساتھ، ایک ایٹمی ایران سے نجات۔