بلوچستان سوراب کے علاقے انجیرہ کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ہیوی گاڑیوں پر حملہ کرکے انہیں نقصان پہنچایا ہے ۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ گاڑیاں کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لارہی تھیں جن مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور ٹائروں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ کر دیا۔ تاہم واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔