قلات میں مسافر بس کو حادثہ ، 3افراد ہلاک ، 10سے زائد افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں مسافر بس حادثے میں 3 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو علاج کے لیئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔

قلات پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب قلات کے علاقہ بینچہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور دس سے زائد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات اور کچھ زخمیوں کو سوراب ہسپتال پہنچادیا جن میں سے 3 مسافر موقع پر ہلاک ہوگئے۔

جبکہ شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

ہلاک افراد میں سمیع اللہ ولد نادرخان سکنہ ژوب ،محمد عاصم ولد عطا محمد مشرقی بائی پاس کوئٹہ اور ولی داد شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں خان محمد،عصمت اللہ، سراج الدین،حبیب اللہ، احسان اللہ، عبدالقدوس، بی بی اقراء، یاسمین، آصف، لی داد، مسور ، محمد حسین اور شعب احمد شامل ہیں۔

Share This Article