بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف ) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں سرمچاروں نے زنگی ناوڑ پولیس چوکی کو نذرِ آتش کیا اور احمد وال شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔
ترجمان کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے 3 اپریل 2026 کو نوشکی کے علاقے زنگی ناوڑ میں قائم پولیس چوکی پر ایک منظم حملہ کر کے اس کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ کارروائی کے دوران چوکی پر موجود اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی گئی اور ان کے قبضے سے سرکاری پستول سمیت دیگر عسکری ساز و سامان ضبط کر لیا گیا۔ بعد ازاں پولیس اہلکاروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا اور چوکی کو نذرِ آتش کر کے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل ایف کے سرمچاروں نے یکم اپریل 2026 کو نوشکی کے علاقے احمد وال شاہراہ پر ناکہ بندی کی۔ ناکہ بندی کا بنیادی مقصد علاقے میں قابض فوج اور ان کے آلہ کاروں کی نقل و حمل پر کڑی نظر کر مسدود کرنا، اور تنظیمی اثر و رسوخ کو برقرار رکھنا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ نوشکی میں ان دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔