کوئٹہ : یخ بستہ سردی و بارش میں وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ 6123 روز سے جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کوئٹہ کی یخ بستہ سردی اور بارش کے باوجود جبری گمشدگیوں کے خلاف اور لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے لیے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6123ویں روز بدستور جاری ہے۔

اس دوران مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا، جبری گمشدگیوں کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور لاپتہ افراد کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

شرکاء نے بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے آئین اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فوری خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر نیاز محمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری یہ پرامن اور آئینی جدوجہد بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے قانون اقدامات کے خاتمے اور لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گی۔

Share This Article