شہید لالہ منیر کے والدہ ماجدہ کی وفات پر میں پسماندگان کے غم میں شریک ہوں۔ اختر ندیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما اختر ندیم بلوچ نے شہید لالا منیر بلوچ کے والدہ کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ شہید لالا منیر بلوچ کی جدوجہد اور قومی تحریک میں گراں قدر خدمات بلوچ تاریخ کا اہم باب ہیں۔ ان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر میں پسماندگان کے غم میں شریک ہوں۔

آزادی پسند رہنما نے کہا کہ یہ شیر زال بی بی مریم کی پرورش کی دین ہے کہ شہید لالا منیر بلوچ جیسے مدبر رہبر بلوچ قوم کو نصیب ہوئے۔

اختر ندیم بلوچ نے مزید کہا کہ قومی تحریک آزادی میں ہزاروں ماؤں نے اپنے فرزندوں کی تربیت کے ساتھ ہمت و حوصلہ افزائی کی کہ وہ احساس غلامی سے غافل نہ ہوں اور قومی جہد میں ثابت قدم رہیں۔ لالا منیر بلوچ ان بلوچ رہنماؤں میں سے ایک تھے اور اپنی آخری سانس تک قومی جہد کے ساتھ وابستہ رہے اور شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ انکے شہادت کے بعد شہید کے والدہ محترمہ نے اپنی بیٹے کی شہادت کو اپنے لیے ایک رتبہ سمجھا اور پوری زندگی انکی نیک خواہشات قومی جہد آزادی اور آزاد بلوچستان کے ساتھ رہیں۔

Share This Article
Leave a Comment