کوئٹہ: پرائیوٹ ٹیوب ویلز پر مسلح افراد کا حملہ وفائرنگ، ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں پانی سپلائی کر نے والے تین ٹیوب ویلز پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک تین افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس اور پشتون آباد میں نامعلوم موٹرسائیکلوں سواروں نے تین ٹیوب ویلوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ۔

واقعہ کے بعد آل بلوچستان واٹر سپلائی ایسوسی ایشن کے صدر جمیل اچکزئی نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر میت کے ہمراہ احتجاج کیا ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیوب ویلوں کو بھتے کی پرچیاں وصول ہوئی تھیں جنکی اطلاع متعلقہ تھانوں کو دی گئی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کر کے تحفظ فراہم کیا جائے بصورت دیگر 5اپریل سے شہر میں پانی کی سپلائی بند کریں گے ۔

Share This Article