دشت کڈان میں فوجی کیمپ پر حملہ، بکتر بند گاڑی تباہ،لیویز تھانہ و نادرا آفس پر بھی قبضہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت، کڈان میں گزشتہ شب مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے مرکزی کیمپ کو ایک منظم حملے میں نشانہ بنایا، جبکہ فورسز کی کمک کے لیے پہنچنے والے قافلے پر بھی شدید حملہ کیا گیا۔

علاقے میں مغرب کے وقت اچانک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جو تقریباً رات دس بجے تک وقفے وقفے سے جاری رہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کی بڑی تعداد نے مرکزی کیمپ پر دھاوا بولا، جبکہ کمک کے لیے آنے والے قافلے کی بکتر بند گاڑی بم دھماکے میں تباہ ہوگئی۔

علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں نے لیویز تھانے اور نادرا آفس کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا، جہاں موجود اہلکاروں کا اسلحہ ان کی تحویل میں لے لیا گیا۔

حکام کی جانب سے واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان یا تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں مسلح افراد کی مربوط حملے اتوار کے شب سے جاری ہیں۔

بلوچ لبریشن آرمی نے اپنے ایک مختصر بیان میں ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک جھل مگسی، کوئٹہ، مستونگ، نوشکی، واشک، دالبندین، خاران، پنجگور اور کیچ سمیت مختلف علاقوں میں قابض پاکستانی فوج کے کیمپوں، عسکری تنصیبات اور قابض فوج کے ‘ڈیتھ اسکواڈز’ کے ٹھکانوں پر 30 سے زائد حملے کیئے جاچکے ہیں۔

Share This Article