مقبوضہ بلوچستان: آپریشن چھٹے روز جاری،دو افراد فوج ہاتھوں قتل

0
342

پاکستانی فوج کا گچک و گرد نواع میں خونی آپریشن چھٹے روز بھی جاری، دو افراد پاکستانی فوج نے قتل کردئیے۔

پاکستانی فوج کا مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گچک،واشک،کیچ کے پہاڑی علاقے جو آواران سے جڑے ہیں،بدترین زمینی وفضائی آپریشن کا سلسلہچھٹے روز بھی جاری ہے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گچک کہن کے علاقے میں دو افراد کی لاشوں کو پاکستانی فوج نے پھینکا،مقامی ذرائع بتاتے ہیں انکی چہرئے مسخ ہونے کے ساتھ انکو گولیوں سے بھوند کر مار ڈالا گیا تھا۔

تاہم پاکستانی فوج واپس ان لاشوں کو پنے ساتھ لے گئی اور وہاں لوگوں کو کہا کہ یہ لوگ ذکری تھے اور انکو ہم نے مارا ہے۔

جبکہ تازہ اطلاعات کے مطابق آپریشن میں شدت جاری ہے،مصدقہ ذرائع بتاتے ہیں کہ اب تک اس خونی آپریشن میں درجنوں انسانی بستیوں کو لوٹ مار کے بعد نذر آتش کیا گیا۔ اور سینکڑوں لوگ بھی لاپتہ ہیں تاہم مواصلاتی نظام نہ ہونے کی وجہ سے تفصیلات کا آنا باقی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here