ایران کی جوہری تنصیب پر حملے سے بڑے علاقے میں تابکاری اثرات کے پھیلنے کا خدشہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں کسی بھی جوہری حادثے سے بچنے کے لیے ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کیا جائے۔

یہ انتباہ منگل کو جنوب مغربی ایران میں بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب مبینہ حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گراس کے مطابق یہ ایک فعال جوہری پلانٹ ہے جس میں بڑی مقدار میں جوہری مواد موجود ہے۔ لہذا اس تنصیب کو پہنچنے والے نقصان کے نتیجے میں ایران اور اس سے باہر ایک بڑے علاقے کو تابکاری کے اثرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

Share This Article