وی بی ایم پی کے احتجاجی کیمپ کو 6400 دن مکمل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کا احتجاجی کیمپ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6400 دن مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر صغیر احمد کی ہمشیرہ نے شرکت کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی صغیر احمد اور کزن اقرار بلوچ کو 11 جون 2025 کو اورماڑہ چیک پوسٹ سے حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کیا گیا۔ گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہونے اور کیس متعلقہ اداروں میں زیرِ سماعت ہونے کے باوجود دونوں تاحال بازیاب نہیں ہوئے، جس سے خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔

وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا کہ صغیر احمد، اقرار بلوچ سمیت تمام جبری لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، اگر کسی پر الزام ہے تو اسے 24 گھنٹوں کے اندر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

انہوں نے لاپتہ افراد کے بارے میں اہلِ خانہ کو معلومات فراہم کرنے، واقعات کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کا بھی مطالبہ کیا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article