کوئٹہ اور جھل مگسی میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ اور جھل مگسی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کوئٹہ میں پودگلی چوک کے قریب کاروباری تنازع پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

دولاشیں بی ایم سی ہسپتال جبکہ ایک میت اور زخمی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔چاروں افراد کا تعلق مری قبیلے سے ہے جو کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔

ہلاک ہونےوالے افراد کی شناخت منظور ولد محمد صدیق ،باسط ولد محمد صادق، محمد صادق ولد محمد صدیق جبکہ زخمی کی شناخت حسیب ولد محمد صادق کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمرجنسی سروس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ہلاک افراد کی لاشوں سمیت زخمی کو فوری طور پر بی ایم سی اور سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ،بعد ازاں لواحقین نے لاشوں کو سڑک پر رکھ کر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

ادھر جھل مگسی سے اطلاعات ہیں 2 مزید مغوی کوقتل کردیا گیا جس کے بعد تعداد 4 ہوگئی ہے۔

جھل مگسی میں مسلح اغواءکاروں نے مزید دو مغویان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاشیں گھاترہ کے علاقے روڈ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔

مسلح اغواءکاروں کے ہاتھوں سے قتل ہونے والے مغوی افراد کی تعداد چار ہو گئی جبکہ ایک مغوی اب بھی اغواءکاروں کی تحویل میں ہے۔

پولیس کے مطابق 17 اکتوبر کو پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گنداواہ کھاری جاتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواءہونے والے پانچ افراد میں سے دو مغوی افراد مولوی صادق ابڑو اور لیاقت علی ابڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور انکی لاشیں گھاترہ کے علاقے میںروذ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دو مغوی افرادکو پہلے ہی قتل کیا جاچکا ہے جن کی تعداد اب چار ہو گئی ہے جبکہ ایک مغوی اب بھی اغوا کاروں کی تحویل میں ہے ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی نفری اور مقامی افراد کی بڑی تعداد جاے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیںورثاءکے کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article