امریکہ میں قائم ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ نیوز ایجنسی نے ایران میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں ایک اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔
ایجنسی کے مطابق 28 فروری کو جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 3,186 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں کم از کم 210 بچوں سمیت 1,394 عام شہری شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں 1,153 فوجی جبکہ 639 اموات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔