بلوچستان کے علاقے دالبندین،خضدار اور تربت میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں عالم دین سمیت 3 افراد قتل کردیئے گئے ۔
ضلع چاغی سے اطلاعات ہیں کہ دالبندین کے علاقے امین آباد میں ایک عالم دین مولانا احسان اللہ مینگل کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔
اسی طرح ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے آبسر میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افرادنے فائرنگ کرکے کولواہ کے رہائشی پرویز ولد نائیک بخت نامی ایک شخص کوہلاک کردیا۔
دریں اثنا خضدار کے علاقہ سنی سبزی منڈی کے مقام پر فائرنگ سے زبیراحمد ولد ڈاکٹر عبدالمالک شاہوزئی زہری نامی شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش ہسپتال پہنچایا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔