حوابلوچ کی اپنی والدہ کے ساتھ آخری لمحات کی ویڈیو جاری،بلوچ مائوں سے لُمہ یاسمین کی پیروی کی اپیل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے اپنے میڈیا پلیٹ فارم "ہکل” پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں تنظیم کی رکن حوا بلوچ اپنی والدہ لال جان کے ہمراہ نظر آتی ہیں۔

ویڈیو، جو تقریباً دو منٹ دس سیکنڈ پر مشتمل ہے، میں حوا بلوچ کی والدہ کو اپنی بیٹی کے سر پر بلوچستان کا پرچم اوڑھاتے اور دونوں کو گلے ملتے اور بوسہ دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ لُمہ یاسمین اور شہید جنرل اسلم بلوچ نے اس روایت کی بنیاد ڈال کر اپنی فرزند فدائی ریحان بلوچ کو رخصت کیا تھا جس نے 11 اگست 2018 کو دالبندین، ضلع چاغی میں چین کے انجینئرز اور ملازمین کو لے جانے والی بس پر خودکش حملہ کیا۔ اس حملے میں دو چینی انجینئر ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔

بی ایل اے کے مطابق حوا بلوچ کے والد ناکو نبی بخش بھی تنظیم کے رکن تھے، جو 8 نومبر 2026 کو ہلاک ہوئے۔

ویڈیو کے دوران حوا بلوچ نے ایک پیغام دیا جس میں انہوں نے ساتھیوں کی ماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لمہ یاسمین کی طرح مضبوط رہنا چاہیے اور اپنی اولاد کو حوصلہ دینا چاہیے۔

ان کے مطابق قربانی دینے کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے خوشحال زندگی ممکن بنانا ہے۔

ویڈیو کے آخری حصے میں بی ایل اے مجید برگیڈ کی خواتین کو تربیتی مشقوں میں حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

حوا بلوچ ضلع کیچ کے علاقے تمپ کوہاڈ سے تعلق رکھتی تھیں اور انہوں نے بی ایل اے مجید برگیڈ کے آپریشن "ہیروف” کے دوسرے مرحلے میں گوادر میں حصہ لیا تھا۔

Share This Article