پسنی:فائرنگ سے مقامی گلوکار ہلاک ہو گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے بلوچی زبان کے گلوکار صغیر شاد کو ہلاک کردیا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے پسنی ائیرپورٹ کے قریب فائرنگ کرکے صغیر ولد شہداد بلوچ سکنہ چربندن کو مار دیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ صغیر شاد پسنی سے چربندن جانے والی لوکل وین کا ڈرائیور تھا اور بلوچی زبان کا گلوکار بھی تھا۔
تاہم تاحال اس کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment