بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک نوجوان کو اغوا کرلیاجبکہ ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔
تربت ہیرونک کے رہائشی نوجوان نیک محمد ولد سلطان کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
یہ دعویٰ خاندانی ذرائع کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق واقعہ کے بعد سے نیک محمد کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس پر گھر والوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
خاندان نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر نوجوان کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق ریاستی ڈیتھ ا سکواڈہے اس سے قبل ایسے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جس کے بعد مغویوں کو ماورائے عدالے قتل کرکے ان کی لاشیں پھینک دی گئی تھیں۔
دوسری جانب تربت کے علاقے بہمن میں جلال ولد سالونک نامی نوجوان نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ پیش آنے کے بعد لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ متعلقہ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔