ضلع گوادر: پیشکان میں فائرنگ سے پنجاب کا رہائشی ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے پیشکان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک غیر مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کے پیشکان کے پریسی وارڈ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت اکمل ولد نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول پیشے کے لحاظ سے کباب فروش تھا اور اس کا تعلق پنجاب کے علاقے فیصل آباد سے تھا۔

واقعے کے بعد لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔

Share This Article