بلوچستان کے علاقے کوہلو سے مقامی میڈیا نمائندگان نے اطلاعات دی ہیں کہ کوہ سلیمان کے مشہور پہاڑ کوہ جاندران ایک دفعہ پھر سے شدید آگ کی لپیٹ میں ہے۔
انہوں نے مقامی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آگ کے شعلے اور دھواں دن کے اوقات میں بھی دور دور تک دکھائی دے رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کوہ جاندران میں لگی آگ کے باعث نہ صرف درخت بلکہ جنگی حیات بھی شدید خطرے میں ہے۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات کی ناقص کارکردگی کے باعث کوہلو میں اکثر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات فوری طور پر آگ پر قابو پانے کے لیے کام شروع کرے۔