آپریشن ہیروف2: مارے گئے افراد کے اہلخانہ کیخلاف قانون حرکت میں آئیگا، سرفراز بگٹی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

حکومت نے بلوچستان میں بی ایل اے کی جاری آپریشن ہیروف 2 میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان بھر میں گزشتہ 40 گھنٹے میں اب تک سیکورٹی فورسز نے 140 سے زائد عسکریت پسند ہلاک کر دیے ہیں، باقی حملہ آوروں کا پیچھا جاری ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت بلوچستان نے واضح اعلان کیا تھا کہ جو لوگعسکریت پسندوں کی صفوں میں جا چکے ہیں ان کے گھر والوں کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کو اطلاع کریں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا ان مارے جانے والے عسکریت پسندوں میں سے جن جن کے گھر والوں نے حکومت کو اطلاع نہیں دی ان سب کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

Share This Article