بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، متعدد سرگرمیوں پر مکمل پابندی کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان میں جاری بی ایل اے کی آپریشن ہیروف 2اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر یکم فروری 2026 کوکٹھ پتلی حکومتِ بلوچستان نے بلوچستان میں ضابطہ فوجداری 1898ء کی دفعہ 144 کے تحت ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر نے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ نمبر SO(Judl):8(31)2026/1233-1248 کے مطابق یہ پابندیاں فوری طور پر پورے بلوچستان میں لاگو ہو گئی ہیں۔
حکم نامے کے تحت درج ذیل سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے:

  • اسلحہ کی نمائش یا استعمال
  • موٹر سائیکل کی ڈبل سواری
  • گاڑیوں پر کالے شیشوں (ٹنٹڈ گلاس) کا استعمال
  • غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا استعمال
  • پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات، جن میں دھرنے، جلوس اور ریلیاں شامل ہیں
  • عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنا، خصوصاً مفلر، ماسک یا کوئی بھی ایسا ذریعہ جو شناخت میں رکاوٹ بنے

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقداماتبلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں اور ان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندیاں ایک ماہ تک نافذ العمل رہیں گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Share This Article