ایران کا آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران کے پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے آنے والے دنوں میں آبنائے ہرمز میں جنگی مشقوں کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی ٹی وی چینل الجزیرہ نے نامعلوم ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشق میں روس اور چین کی افواج بھی حصہ لیں گی۔ تاہم ایرانی حکام کی جانب سے ان مشقوں میں ان دونوں ممالک کی شمولیت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک خبر کے مطابق ایران نے جمعرات کے روز شپنگ کمپنیوں کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کی جائیں گی۔

آبنائے ہرمز دنیا کا سب سے اہم تیل برآمد کرنے والا راستہ ہے جو خلیج فارس کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک بشمول سعودی عرب، ایران، عراق اور متحدہ عرب امارات کو بحیرہ عمان اور بحیرہ عرب سے جوڑتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article