بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تجابان میں پاکساتانی فورسز اور مسلح افراد کے دمیان جھڑپیں اور سندھ کے علاقے شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق آج ضلع کیچ کے علاقے تیجابان میں نامعلوم مسلح افراد اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں ریاستی فورسز کی حمایت یافتہ مسلح گروہ جسے "ڈیتھ اسکواڈ” کہا جاتا ہے، بھی شامل تھا۔
جھڑپوں میں دونوں طرف سے جانی نقصان کی اطلاعات ملی ہیں تاہم اس کی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے علاقے شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
پولیس ذرائع نے واقعہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔