بلوچستان کے علاقے پنجگور میں جعفر اسکیم سی پیک شاہراہ کے قریب ایک شخص کی لاش برآمدکرلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی کی نگرانی میں لاش شناخت کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
تاہم اب تک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔
حالیہ چند دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کئی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں ماورائے عدالت قتل کیا گیا اوران کی شناخت جبری لاپتہ افراد کے طور پر ہوگئی ہے۔