بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں شدید سردی کے باوجود جبری گمشدگیوں کے خلاف، وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ( وی بی ایم پی ) کے زیر اہتمام قائم احتجاجی کیمپ آج بروز جمعہ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے 6,057 ویں روز بھی جاری رہا۔
اس موقع پر وی بی ایم پی کے مرکزی سیکرٹری حوران بلوچ بھی موجود ہے۔
وائس فار بلوچ کے رہنمائوں نے زور دیا کہ جبری گمشدگیوں اور جبری لاپتہ بلوچوں کی فیک انکائونٹرز میں ماورائے قانون قتل کرنے کے ساسلے کا مکمل سدباب کیا جائے اور تمام لاپتہ افراد کی فوری اور محفوظ بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور انصاف کے لیے یہ احتجاج مسلسل جاری رہے گا تاکہ معاشرے میں انسانی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے، اور متاثرہ خاندانوں کو جبری گمشدگیوں کی اذیت سے نجات دلائی جاسکے۔