بلوچستان کے علاقے مستونگ میں پاکستانی فورسز نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیورکو قتل کردیا۔
واقعہ مستونگ کے علاقے دشت عمر ڈور کے مقام پر فرنٹیئر کور(ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر پیش آیا جہاں ایف سی اہلکاروں نے رکشہ پر فائرنگ کی جس سے نوجوان رکشہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کے خلاف لواحقین نے نعش کو نواب ہوٹل کے مقام پر مرکزی شاہراہ پر رکھ کر احتجاجاً روڈ کوبلاک کردیا ۔
روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ۔
رکشہ ڈرائیور کلی ڈنڈ مستونگ کا رہائشی ہے۔
تازہ اطلاعات ہیں کہ مظاہرین سے ڈی ایس پی حمزہ بلوچ اور ایس ایچ او سٹی نذیر لانگو کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور فائرنگ کرنے والے ایف سی اہلکاروں خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے ہلاک ہونے والے شخص کی نعش گھر منتقل کردیا اور روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔