نیدرلینڈز میں بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) کے مقامی چیپٹر نے 20 جنوری کو ڈچ پارلیمنٹ کے نمائندوں سے ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سنگین اور مسلسل بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران بی این ایم وفد نے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل، فوجی آپریشنز اور سیاسی کارکنوں کے خلاف بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ وفد نے ڈچ قانون سازوں کو تازہ ترین شواہد اور رپورٹس سے آگاہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
ڈچ پارلیمانی نمائندوں نے بلوچستان کی صورتحال پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پیش کردہ معلومات کا جائزہ لے کر متعلقہ فورمز پر اس معاملے کو اٹھائیں گے۔
بی این ایم نیدرلینڈز چیپٹر نے اس ملاقات کو بلوچستان کے مسئلے کو یورپی سطح پر اجاگر کرنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔