ڈیرہ مراد جمالی میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کے قافلے پر حملہ کیا ہے ۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ بیدر پل کے قریب گذشتہ روزہوا۔

ذرائع نے کہا کہ ایک سینئر افسر کی گاڑی جس میں مبینہ طور پر کرنل رینک کا ایک افسر (ونگ کمانڈر) تھا اس قافلے کا حصہ تھا۔

تاحال جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

مذکورہ حملے کے حوالے سے ابھی تک نہ حکام کی اور نہ ہی حملہ آوروں کا موقف سامنے آیا۔

Share This Article