ڈیرہ مراد جمالی میں ریلوے ٹریک پردھماکا، پنجگور میں فورسز کی راشن سپلائی گاڑی ضبط

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک پردھماکاکرکے اسے نقصان پہنچایاجبکہ پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کو راشن فراہم کرنے والی ایک گاڑی کو سامان سمیت ضبط میں کر لیا ہے ۔

ڈیرہ مراد جمالی سے اطلاعات ہیں کہ   ہادی بخش رند ٹاور کے قریب ریلوے ٹریک پر گذشتہ شب 11 بجے کے قریب دھماکہ ہوا۔

کہا جارہا ہے کہ دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔اور کسی قسم کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دھماکے سے ٹرین آپریشن عارضی طور پر متاثر ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہاہے۔

دوسری جانب ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں گذشتہ روزنامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے لیے راشن سپلائی کرنے والی گاڑی کو قبضے میں لیکر سامان سمیت لے گئے۔

Share This Article