گومازی میں گھروں پر فورسز کے چھاپے، قیمتی اشیاء لوٹ لئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ گومازی میں پاکستانی فورسز اور مقامی ڈیتھ اسکواڈ نے گزشتہ رات متعدد گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ محروم پھلان نامی شخص کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا، جہاں خواتین اور بچوں کو شدید خوف و ہراس کیا گیا اور ان کے زیرِ استعمال موبائل فونز سمیت گھر کی دیگر قیمتی اشیاء لوٹ مار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

یاد رہے کہ گوماضی میں پاکستانی فورسزپر حالیہ حملے کے بعد فورسز اور اس کی حمایت یافتہ مقامی ڈیتھ اسکواڈ کی جانب سے مقامی آبادی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

تاہم تاحال کسی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل گومازی میں پاکستانی فوج کو ایک مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں اطلاعات کے مطابق 9 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھروں پر چھاپوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

Share This Article