ضلع کیچ : تمپ میں پاکستانی فوج کے قافلے پر مہلک حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج کے قافلے پر ایک مہلک حملے کی اطلاعات ہیں جس سے متعدد ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ حملہ آج بروزہفتہ علی الصبح تقریباً چار بجے ہوا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ آور قافلے کے راستے میں انتہائی قریب سے مورچہ زن تھے، اور جیسے ہی قافلہ مذکورہ مقام پر پہنچا، اس پر شدید فائرنگ شروع کر دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں قافلے میں شامل 6 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستانی فوج کی دو گاڑیوں کے ناکارہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد سے متعلق سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

دوسری جانب اب تک اس حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج پر بلوچ عسکریت کے حملوں اورمنظم کارروائیوں میں اضافہ ہواہے۔گذشتہ دنوں 15 جنوری کو مسلح افراد نے خاران شہر کا مکمل کنٹرول سنبھال کر سرکاری عمارتوں ، پولیس اسٹیشن پر قبضہ کیاتھااور فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدداہلکاروں ہلاک اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایابعدازاں اس کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی تھی۔

Share This Article