کیچ: زامران کے رہائشی اور مسجد کے خطیب ملا رزاق کی تشدد زدہ لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل زامران نوانو کے رہائشی ملا عبدالرزاق ولد داد محمد کی تشدد زدہ لاش سمیسوری کور گلی سے برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملا عبدالرزاق گزشتہ روز اپنے گھر سے گلی بلیدہ کی جانب نکلے تھے، جس کے بعد وہ لاپتہ ہو گئے تھے۔ آج ان کی لاش ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملا رزاق کو 14 جنوری 2026 کو مبینہ طور پر ریاستی سرپرستی میں سرگرم مسلح ڈیتھ اسکواڈ نے جبری طور پر لاپتہ کر دیا تھا۔

لواحقین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملا رزاق کو ان کے علاقے سے بغیر کسی قانونی وارنٹ یا وضاحت کے اغوا کیا گیا تھا۔

اغوا کے صرف ایک دن بعد یعنی 15 جنوری 2026 کو ان کی لاش برآمد ہوئی، جس پر شدید جسمانی تشدد اور مسخ شدہ ہونے کے واضح نشانات موجود تھے۔ یہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملا رزاق کو حراست میں رکھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔

ملا عبدالرزاق نوانو کے ایک مسجد کے خطیب تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article