بلوچستان کے ضلع خاران میں بڑی تعداد میں مسلح افراد کے داخل ہونے اور شہر پر کنٹرول سنبھالنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے گشت کیا جارہا ہے، جبکہ پاکستانی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کی بھی خبریں سامنے آئی ہیں۔
مزید برآں بعض سرکاری تنصیبات پر کنٹرول حاصل کرنے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔
تاہم سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو زمیں دیکھا جاسکتا ہے مسلح افراد شہر کے مین مارکیٹ میں گشت کر رہے ہیں اور میزان بنک کو محاصرے میں لیا گیا ہے جس کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا گیا ۔ جبکہ اس دوران عوام کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو مسلح افراد سے بغیر کسی خوف کے ان کی گشت اور کنٹرول کے مناظر کی فلم بندی کر رہی ہے ۔
ویڈیو میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنادیتی ہیں جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اس دوران فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئی ہیں تاہم اس حوالے سے حکام کاتاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب تک کسی تنظیم نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔