گوادر شہر اور مضافاتی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور اس کے گردونواح میں رات 1 بج کر 55 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلے کے دوران لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے کی شدت اور مرکز کے حوالے سے تاحال محکمۂ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور معلومات کی تصدیق کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article