بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے تعلق رکھنے والے شوکت علی جو پچھلے چھ ماہ سے جبری لاپتہ تھے آج بازیاب ہوگئے۔
آج بدھ 14 جنوری کو شوکت علی کو بحفاظت ڈپٹی کمشنر کیچ کے دفتر پہنچا دیا گیا ۔
بازیابی کی خبر ملتے ہی اہلِ خانہ اور لواحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔