ضلع گوادر میں پاکستانی فوج اور پولیس پر حملے ،چوکی پر قبضہ،قلات میں ڈرون حملے کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع گوادر میں مکران کوسٹل ہائی پر مسلح افراد کی جانب سے پاکستانی فوج اور پولیس پر حملے سمیت قلات میں پاکستانی فوج کی جانب سے ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے کواری کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کیا اور وہاں موجود اسلحہ ضبط کر لیا۔

اسی دوران کوسٹل ہائی وے پہ گزرتے ہوئے فوجی قافلہ بھی گھات لگا کر مسلح افراد نے نشانہ بنایا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی فوجی اہلکار اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں، تاہم حکام کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق ابھی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب قلات میں پاکستانی فوج کی جانب سے ایک ڈرون حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات کے علاقے شور پارود میں گذشتہ روز مغرب کے وقت پاکستانی فوج کے ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا، ایک زور دار دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی۔

دھماکے کے جگہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی نقصانات کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے آسکی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آج صبح بھی علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں دیکھنے میں آئی ہیں۔

Share This Article