خضدار میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں مین آر سی ڈی شاہراہ پر پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

واقعہ گذشتہ روز خضدار کے علاقے اورناچ کراس کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے کراچی جانے والے پاکستانی فورسز کے قافلے کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک شدید حملے میں نشانہ بنایا۔

ذرا ئع کے دعوے کے مطابق حملے میں قافلے کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔

علاقائی ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد نے قافلے پر گھات لگا کر شدید فائرنگ کی جبکہ اس دوران متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دی۔

واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو بعدزاں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے اب تک واقعے میں ہلاکتوں کے حوالے کوئی موقف سامنے نہیں آیا اور نہ ہی اب کسی تنظیم نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

Share This Article