بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے صالح آباد کے رہائشی لاپتہ مفتی زبیر ولد مراد خان جتک کی اہلخانہ نے اس کی فوری اور باحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہلخانہ کے مطابق مفتی زبیر جتک کو 20 نومبر 2025 کی رات تقریباً بارہ بجے کوئٹہ کے علاقے لک پاس سے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔
اس کے بعد اس کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی اور اس کا مسلسل لاپتہ ہونا فیملی کے لئے انتہائی تشویشناک ہے۔
مفتی زبیر کی گمشدگی سے ان کے اہل خانہ انتہائی فکرمند اور بےچین ہے ،انہوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ مفتی زبیر جتک کی جلد اور باحفاظت بازیابی کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔